میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی نے سنچری مکمل کر لی

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی نے سنچری مکمل کر لی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

چینی نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سنچری مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد میں ابھی چند دن باقی ہیں کہکراچی کے مختلف علاقوؓں میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد 50 کلو چینی کا تھیلا 4700 روپے سے بڑھ کر 5500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پرچون کی سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 108 روپے سے 110 روپے تک ہو گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے 105 روپے فی کلو چینی خرید کر 100 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کر سکتے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تھوک کی سطح پر چینی 105 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ عام بازاروں میں چینی 85 روپے ف کلو کے بجائے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں