میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔کورونا کی وبا نے جہاں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوگئی جس کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی ۔جمعہ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے تک جاپہنچا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ 4 روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں