میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قابض ذیشان ذکی کے کھاتے منجمد کرنے کی درخواست

قابض ذیشان ذکی کے کھاتے منجمد کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی اربوں روپے کی املاک، بینک اکائونٹس اور رقوم کی ذیشان ذکی کے نام پرغیرقانونی منتقلی کا معاملہ، سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی نے عدالت سے املاک پر قبضہ کرنے والے ذیشان ذکی کی پراپرٹیزذیشان انٹرپرائز، صائمہ انٹرپرائز،صائمہ انٹرنیشنل، صائمہ اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز،صائمہ ایسوسی ایٹس سمیت دیگر کمپنیوں کے اکائونٹس منجمد کرنے کی اپیل کردی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتون سے 24 اگست 1997 کو شادی کی ،بعد میں ان کے گھر دو بیٹوں محسن سلیم ذکی اور احسن سلیم ذکی کی پیدائش 5 نومبر 1999 کو ہوئی ، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی علالت کے بعد 6 نومبر 2018 کو فوت ہوئے، نسیمہ خاتون ، محسن سلیم اور احسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے اپیل کی ہے کہ ذیشان ذکی کی جانب سے سلیم ذکی کی منتقل کروائی گئی املاک منجمدکرنے کے اکامات جاری کیے جائیں، ذیشان ذکی نے کراچی کی اسکیم 33 میں دیہہ دوزن ، تپو گجرو میں پلاٹ نمبر 82 اپنے نام پر منتقل کروایا جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 میں 23 ہزار اسکوائر فٹ کا ایک اور پلاٹ منتقل کروایا جس کی مالیت 5 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 ، دیہہ دوزن ، تپو گجرو میں 14 ایکڑ ذیشان ذکی نے اپنے نام منتقل کروائے پلاٹ نمبر 91 سے 93 تک زمین کی مالیت ایک ارب 44 کروڑ روپے ہے، گلشن اقبال میں صائمہ مال اینڈ ریزیڈنسی کے سیکنڈ فلور پر واقع آفس نمبر ایس 1 بھی ذیشان ذکی نے اپنے نام پر منتقل کرایا جس کی مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے ہے، کے ڈی ای اسکیم 33 دیہہ صفوراں میں پلاٹ سروے نمبر 359 ناکلاس نمبر 162 کو بھی ذیشان ذکی نے اپنے نام منتقل کروایا ، 2 ایکڑ پر مشتمل پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 4 لاکھ روپے ہے۔معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتون، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ ذیشان انٹرپرائز، ایس اے انٹرپرائز، شہباز بلڈرز، ایس ایس بلڈرز، این اے ایس انٹرپرائز، صائمہ انٹرپرائز، ایچ آئی ایم ایس انٹرپرائز، اسد علی ٹریڈنگ، صائمہ انٹرنیشنل ، محمد عارف ٹریڈنگ، روشن انٹرپرائز، منصور ٹریڈنگ کمپنی، نومان ٹریڈرز، سعید ٹریڈرز، صائمہ رئیل اسٹیٹ حیدرآباد، ایس جی ای انٹرپرائز، صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، میسرز آئیڈل کنسٹرکشن کمپنی، میسرز صائمہ اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، میسرز صائمہ ایسوسی ایٹس،میسرز انعم انٹرپرائز، میسرز انعم ڈیولپرز، میسرز آر ایس انٹرپرائز، میسرز ایچ ایس انٹرپرائز، آمنہ انٹرپرائز، ایم ایس انٹرپرائز، ایس وائے انٹرپرائز، ایس ایم انٹرپرائز، اے جے انٹرپرائز، اسٹار انٹرپرائز، شہباز انٹر پرائز بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، کرسٹل انٹرپرائز، کوئین انٹرپرائز، فلاورز انٹر پرائز، سسی انٹرپرائز، پی کے انٹرپرائز، صائمہ اینڈ المحمودیہ رانچز کے اثاثے منجمد کیے جائیں تاکہ سلیم ذکی کے قانونی ورثاء کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کمپنیوں کے بینک اکائونٹس سے رقوم منتقل نہ ہوسکیں اور ماہانہ منافع بھی منتقل نہ ہوسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں