میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے

سکھر ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے ،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سکھر کے علاقے پٹنی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں دہشت گرد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جن کے قبضے سے 2 پستول اور 1 بیگ برآمد ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں