میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹری سے تحریکِ طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

کوٹری سے تحریکِ طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے ، جس نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ایس ایس پی کائونٹر ٹیرر ازم حیدرآباد ایوب درانی نے بتایا کہ کوٹری سے گرفتار کیئے جانے والے ملزم عبدالرحمن سواتی کا تعلق تحریکِ طالبان سوات سے ہے ۔ملزم نے 2006ء میں طورخم، پشاور اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں کیدوران ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ بم سے اڑانے ، فائرنگ کر کے خاصہ دار فورس اور درجنوں پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ تمام کارروائیاں تحریکِ طالبان کے لیڈر ابوبکر کے کہنے پر کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں