میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر3 بھارتی کشتیاں ضبط 17 ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر3 بھارتی کشتیاں ضبط 17 ماہی گیر گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے تین بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر ان پر سوار 17 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کر رہے تھے، میری ٹائم سیکورٹی کے جہاز نے مشرقی میری ٹائم زون میں معمول کی گشت کے دوران ان کشتیوں کا سراغ لگایا اور ان پر سوار 17 ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایم ایس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ہندوستانی ماہی گیروں کی پاکستانی سمندری حدود میں دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ان بھارتی کشتیوں میں جی پی ایس نصب ہوتا ہے اس لیے پاکستانی سمندری حدود میں ان کی اتنے اندر تک موجودگی قابل تشویش ہے کیونکہ یہ کشتیاں کسی بھی غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان ایم ایس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں