میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بار نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی بار نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

کراچی بار نے سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں چاروں صوبوں، وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی بار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، اس کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔کراچی بار نے مزید کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں