باسمتی چاول کی شناخت کا تنازع،بھارت ، پاکستان سے حقوق واپسی کے لیے یورپی عدالت چلا گیا
شیئر کریں
بھارت نے باسمتی چاول کو اپنا پروڈکٹ قرار دلوانے اور شناخت پاکستان سے واپس دلوانے کے لیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کر کے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت و پروڈکٹ قرار دیا تھا۔اب ہندوستان نے اس فیصلے کو چلینج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔واضح رہے کہ چاولوں کی اقسام میں باسمتی کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور اس کو بریانی، پلاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ دونوں پکوان باسمتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔ویسے تو یہ چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور یورپ میں اس کی برآمد دونوں ممالک کی جانب سے ہوتی ہے لیکن بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو اپنے ٹرید مارک کے طور پر منسلک کرنے کی کوششوں میں لگا رہا ہے جس پر اسے ایک بار پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بھارت کے اس عمل سے پاکستان میں نہ صرف چاول کی پیداوار بلکہ پاکستان کی برآمدی منڈی کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے ۔