میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دشمن دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں ،آرمی چیف

دشمن دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے قوم کے درمیان ڈراریں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مذہبی برادری کیلیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے ڈراریں ڈالنے پر تلے ہیں اور ہمیں مضبوط، پرعزم قوم کے طور پر ابھرنیکے لیے متحد اور یکجان ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی اور قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی ضرورت ہے۔جنرل عاصم منیر نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وڑن پر عمل کرنے اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔اس موقع پر ا?رمی چیف نے قائداعظم کے147 ویں یوم پیدائش پر اْن کے عظیم وڑن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 11 اگست1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نیفرمایا تھا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یاکسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔آرمی چیف نے تمام شعبوں اورڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں