18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کی 17 وزارتیں ختم ہونا چاہئیں، بلاول بھٹو
شیئر کریں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ان کا حل موجود ہے، ہم نے تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے، ہم تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔نواب شاہ میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب خواتین کیلئے تھا، کیڈٹ کالج کے طلبا شہید بینظیر بھٹو کا خواب پورا کررہے ہیں، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہے،آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، ہم ملکر محنت کریں گے،ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کافی مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں، تین ،چار بڑے مسائل کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا، ہم عوام کی تکالیف اور مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قائدعوام نے ہمیں روٹی ،کپڑا اور مکان کا منشور دیا، آج روٹی ،کپڑا اور مکان کی بہت ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخی معاشی بحران ہے، پاکستان کو موسمی تبدیلی کی وجہ سے خطرہ ہے، ہمالیہ میں برف پگھلے گی اور عوام کو نقصان ہوگا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پورے ڈویلپمنٹ کے نقشے میں ہم تبدیلیاں لیکر آئیں گے، ہم ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کریں گے،تاکہ ذرائع معیشت کو بچاسکیں۔