میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتا افراد بازیابی کیس ، پیش رفت نہ ہو نے پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لاپتا افراد بازیابی کیس ، پیش رفت نہ ہو نے پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

جرات ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قابل ذکر پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر تھانہ اجمیر نگری کو شوکاز جاری کردیا اور لاپتا شہری بلال سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے عالم، سدیس، شیر محمد اور قیوم خان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہری بابر، ایاز، بلال اور عطا اللہ کو بازیاب کرایا جائے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اس دوران پولیس نے بازیاب شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جب کہ عدالت نے دو گمشدہ شہریوں کی گھر واپسی کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں