میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کردی

مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کردی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

 

لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا جس میں پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کر دی۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے مقامی وکیل ابرار حسین کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل فرخ لودھی نے جواب جمع کروا دیا۔

ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار نہیں کیا اور نا ہمیں مطلوب ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہاؤس اریسٹ بھی نہیں کیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ کل مولانا فضل الرحمٰن کسی کی تعزیت کے لیے گئے تھے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تعزیت پر جانے کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی ویڈیوز اور تصاویز ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ وہ ویڈیوز اور تصاویر منگوا لیں۔ ہائیکورٹ نے سماعت کچھ دیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں