میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر پری میڈیکل پارٹ ٹو  کے نتائج کا اعلان، تناسب 58.77 فیصد رہا

انٹر پری میڈیکل پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان، تناسب 58.77 فیصد رہا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ڈھائی ماہ کے بعد انٹر سائنس پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق آدم جی سائنس کالج کے افنان عابد نے ٓانٹر سائنس پری میڈیکل پارٹ ٹو میں 1100 نمبروں میں سے 1040 نمبر لے کر پہلی حاصل کی۔ جبکہ بحریہ کالج مولوی تمیز الدین خان روڈ کی عائشہ جمیل اور میٹرو پولیس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی مہوش سرور نے مشترکہ طور پر 1035 نمبر لے کر دوسری اور آدم جی سائنس کالج کے ہمایوں احمد اور بحریہ کالج کارساز کی حریم اعجاز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر پری میڈیکل کے امتحانات میں 24608 نے رجسٹریشن کرائی، 24115 نے شرکت کی، جس میں سے 14193 کامیاب ہوئے اور نتائج کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔ 2684 امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے اے گریڈ میں 3037 امیدوار، بی گریڈ میں 3296 ، سی گریڈ میں 3364 ، ڈی گریڈ میں 1744اور ای گریڈ میں 68 امیدوار کامیاب ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں