میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادی مارچِ: عمران خان قیادت کے لیے تیار، پلستر مکمل اتار دیا گیا

آزادی مارچِ: عمران خان قیادت کے لیے تیار، پلستر مکمل اتار دیا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹانگ پر سے پلستر اتارے جانے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے تیار ہوگئے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ طبی ٹیم ان کے ساتھ رہے گی۔ عمران خان کی ٹانگ سے پلستر مکمل طور پر اتارے جانے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کے پاؤں پر لگانے کے لیے کور منگوا لیا تاہم انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ زمان پارک میں طبی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور بتایا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹانگ پر بریسز لگنے کے بعد عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے خصوصاً روکا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے دوران ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بھی موجود ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں