میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں ملزمان کاقیدیوں کی3 پولیس گاڑیوںپر حملہ

اسلام آباد میں ملزمان کاقیدیوں کی3 پولیس گاڑیوںپر حملہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے نامعلوم ملزمان نے قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر حملہ کردیا جسے ناکام بنا کر 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا کہ نامعلوم افراد نے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔رپورٹ کے مطابق جن قیدی وین پر حملہ کیا گیا، ان میں دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان موجود تھے، مبینہ طور پر جنہیں چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، ٹائر برسٹ کیے اور شیشے بھی توڑے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی جنھوں نے فائرنگ بھی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کے لیے لائے جانے والے ملزمان سوار تھے، قیدی وینوں میں 150 سے زائد ملزمان موجود تھے جنہیں محفوظ طریقے سے جائے وقوع سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا اور اس سلسلے میں واقعے سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی، تاحال فرار ہونے والے حملہ آور میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں