میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کی اپنے مقربین کے خلاف سازشیں

بنوریہ قبضہ گروپ کی اپنے مقربین کے خلاف سازشیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) مفتی نعمان کے زیر سرپرستی بنوریہ قبضہ گروپ نے اپنے متعلقین کو بھی ایک انتہائی آلودہ زندگی میں ملوث کردیا ہے۔ان کے متعلقین میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو حلال ، حرام کی تمیز کرتے ہوئے کسی عادلانہ بنیاد پر معاملہ فہمی کا قائل ہو۔ تمام کے تمام لوگ پیسہ، بھتہ ، قبضہ کے بخار میں ایسے مبتلا ہیں کہ مساجد کی دُکانیں ، چندے کے ڈبے اور قبضے کی زمینیں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے قانون کی پروا کرتے ہیں نہ مظلوموں کی آہیں سنتے ہیں۔ ان اُٹھائی گیروں کو جب بھی کہیں کسی کی ضرورت محسوس ہوئی تو نہ اپنے مقربین کی پروا کی نہ اپنے متعلقین کا خیال رکھا۔ بنوریہ قبضہ گروپ اس پر بھی خاص نگاہ رکھتا ہے کہ اُن کے متعلقین میں سے کون شخص ایسا ہے جس کے پاس پیسوں کی ریل پیل دکھائی دیتی ہے، چنانچہ ایسے لوگوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، اس کی کھوج شروع ہوجاتی ہے۔ اور پھر اُنہیں مختلف مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ اس معاملے میں سنجیدہ اصحابِ علم سے بھی درگزر نہیں کرتا۔ چنانچہ بنوریہ کے شیخ الحدیث مولانا عبداللہ ہزاروی بھی اُن کے نشانے پر رہے۔ وہ ناظم آباد میں واقع مسجد الہدیٰ کے امام ہیں مگر اُن کا بیٹا بھی لاپتہ ہے، اس حوالے سے شک کے دائرے میں بنوریہ قبضہ گروپ ہے۔ اسی طرح ملیر کی مسجد کے امام مفتی طارق الیاس کو بھی انہوں نے گرفتار کرایا (اس طرح کے واقعات کی ایک لمبی فہرست ہے جس کی تفصیلات بھی نہایت دلچسپ ہیں ،جسے جرأت کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹوں کا حصہ بنایا جائے گا)۔ واضح رہے کہ اس طرح کے کھیلوں میں اُن سے الگ ہونے والے لوگ بھی اسی طرح کی وارداتوں میں ملوث رہے، اور اُن کے تمام جھگڑے بھی لین دین سے متعلق ہی ثابت ہوئے۔ جس کی واضح مثال مولانا محمدیار ربانی کی ہے۔ جنہیں مفتی نعیم مرحوم نے نہ صرف گرفتار کرایا بلکہ اُن کا نام فورتھ شیڈول میں بھی ڈلوایا۔ تاہم یہ پورا قضیہ سائٹ میں واقع ایک مسجد کا تھا۔ قبضے کی ایک جگہ پر مسجد قائم کرکے اس سے ملحقہ پلاٹ کے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی لالچ نے فریقین کو اندھا کردیا تھا۔ چنانچہ یہ دونوں آپس میں بُری طرح الجھ پڑے۔ا س پلاٹ سے متعلق حقائق اتنے بھیانک ہیں کہ اس سے متعلق تمام لوگوں کے خلاف قانون حرکت میں آیا تو سب کے ہاتھوں میںبلا تاخیر ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں(تفصیلات الگ شائع کی جائیں گی) ۔واضح رہے کہ بنوریہ قبضہ گروپ نے مدرسوں اور مساجد کے نورانی ماحول کو ایسا گدلا کردیا ہے کہ بڑے سے بڑے مادیت پرست اور دنیا دار بھی ایسے حریص دکھائی نہیں دیتے، جیسے یہ دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں