سیاست میں تربیت ہوتی تو کوئی نہیں کہتا مجھے کیوں نکالا؟خالد مقبول صدیقی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ہماری جگہ کوئی لے گا وہ ہم سے بہتر ہو گا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں کارخانے نہیں تھے اور تعلیم نہیں تھی وہ ہم اپنے ساتھ لائے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں تربیت ہو جاتی تو کوئی نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟