میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا، رپورٹ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا، رپورٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن )کے تاحیات قائد نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا ۔ خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کرادی گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا ، نوازشریف کا ٹریپ آئی اور ٹریپ ٹی ٹیسٹ مثبت آئے جس کا مطلب ہے کہ سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا۔

ڈاکٹرز نے نوازشریف کو خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کرادی ہیں۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز انجائنا کا شدید درد ہوا جس کے بعد معالجین نے دل کے دورہ پڑنے کے خطرہ خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق انجائنا کی موجودہ علامات سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا۔سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز)کی تعداد زیادہ ہے ۔ پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا بھی انجائنا کی تکلیف کا سبب بنا۔

ذرائع کے مطابق معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ۔ سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں جس کے سبب اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

خیال رہے کہ نواز شریف 5 رز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر بدستور زیادہ ہے ۔گزشتہ روز نواز شریف کی ادویات میں ردو بدل کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے ۔ سروسز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا آئی وی آئی جی انجکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 سے 5 روز انجکشنز کا کورس جاری رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں