میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمندری طوفان میں شدت،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سمندری طوفان میں شدت،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں(کل ) پیر 28اکتوبر سے 30اکتوبر کو بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان کے اثرات 28 سے 30 اکتوبرکے دوران واضح ہوں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرد آلود تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں