میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا، سابق عراقی وزیر اعظم

صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا، سابق عراقی وزیر اعظم

جرات ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عراق کے سابق وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ عراق کے بڑے رہنما سابق صدر صدام حسین کو بطور قیدی دیکھنے کیلئے امریکی قید خانے گئے تھے۔ صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا۔بغداد میں عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایاد علاوی کا کہنا تھا کہ مسعود برزانی (شمالی عراق کے کرد رہنما) اور میری قومی غیرت نے صدام حسین کو امریکی قید میں دیکھنا گوارا نہیں کیا۔ صدام حسین مظالم کے باوجود عراقیوں کے صدر تھے۔سابق عراقی وزیراعظم کے مطابق صدام حسین کی عید الاضحی کی صبح پھانسی سے مجھے شدید رنج ہوا۔ جس نے عراقیوں کی صدام حسین کیلئے نفرت کو ہمدردی میں بدل دیا۔ ایاد علاوی نے کہا کہ صدام حسین کی عراق میں آمریت کے باوجود ان کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت نہیں ملے۔ ان کے زیر استعمال تمام جائیدادیں عراقی حکومت کے نام پر رجسٹر تھیں۔ ایاد علاوی، صدام حسین کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد عراق لوٹ گئے تھے۔ وہ جون 2004 تا مئی 2005 عراق کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ بعد ازاں 2014 تا 2015 پھر 2016 تا 2018 عراق کے نائب صدر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں