کرکٹ میں کورٹ، وسیم خان مایوس
ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو 23 ؍ستمبر کو ہی فنانشل ماڈل پر بات کے لیے ایک میل کی تھی۔ عدالت میں معاملہ جانے پر مایوسی ہوئی۔ عدالت میں معاملہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔لاہور میں کلب ٹورنامنٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کووڈ 19 کے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے بعد جنوری میں جنوبی افریقا کی ٹیم کی میزبانی کریں گے ۔وسیم خان نے کہا کہ اگلے ماہ کلب کرکٹ کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ، اسٹرکچر اور سسٹم بننے سے کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں کھلاڑیوں کی کارروائی اور عدالتی معاملے کا علم نہیں۔