سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیوں کی شناخت ہو گئی
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
کراچی میں سائٹ ایریا سپر ہائی وے سے گزشتہ روز ریحان نامی بچے کے باقیات ملنے کے بعد بدھ کواس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ریحان کی تدفین انڈیس قبرستان میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں جوبارہ سالہ ریحان خان کی تھیں۔انسانی ہڈیوں کے پاس پڑے کپڑوں اور چپلوں کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہڈیوں کے پاس برآمد کپڑوں سے ملنے والے دو سو روپے بھی شناخت کی وجہ بنے۔ ریحان خان 26اگست کو گھرسے نکلا جو واپس نہ آیا۔