میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواب شاہ :2 مسافر بسوں میں تصادم 8 افراد جاں بحق 70 زخمی

نواب شاہ :2 مسافر بسوں میں تصادم 8 افراد جاں بحق 70 زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں