بلدیہ کراچی پرقبضے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،آفاق احمد
شیئر کریں
آج مہاجر قومی موومنٹ لیبر ڈیویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین آفا ق نے کہا کہ بلدیاتی اداروںمیں ملکی آئین و قانون کی پروا ہ کئے بغیر غیر مقامی افرادکی تعیناتیاں کی جارہی ہیں جوکسی صورت قبول نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اندرونِ سندھ سے کلر ک لاکر مقامی آفسران پر مسلط کئے جارہیں، سروسزرولز پر عمل درآمد کے حوالے سے سابق چیف جسٹس بھگوان داس کا فیصلہ موجود ہے کہ سروسزرول کے مطابق 1سے 14 گریڈ تک مقامی افراد کے علاوہ کسی کو بھرتی نہیں کیا جاسکتا ،سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آفاق احمد نے کہاکہ پاکستان کے آئین و قان کے دھجیاں ا ڑاکر شاہانہ فیصلوں سے سندھ حکو مت کیا پیغام دینا چاہتی ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ غیر مقامی افراد کی تعیناتی اور ان تعیناتیوں کے زریعے بلدیاتی اداروں پر بھی قبضے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ مقامی افسران اور ملازمین حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکاما ت پر عمل سے گریز کریں۔