میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ)لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں عمارتیں تعمیر

(سندھ بلڈنگ)لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں عمارتیں تعمیر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے وصول ہونے والی خطیر رقم میں حصہ دار بن گئے ہیں ، اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے عوض حاصل کیے جانے والے اربوں روپے متعلقہ اداروں وسیاسی شخصیات میں تقسیم کیے جارہے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے محکمہ جاتی امور میں عدم دلچسپی کے باعث ایک جانب سسٹم نے اپنا کام بدستور جاری رکھا ہوا ہے ، تو دوسری جانب 16 روز گزرجانے کے باوجود ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،بلڈنگ انسپکٹر کی ذمہ داریوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے ، جس وجہ سے ایک جانب سسٹم اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب ایس بی سی اے افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے رکے ہوئے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ محکمہ جاتی قوانین اور عدالتی حکم کے برخلاف لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ نمبر 47،154 ،216اور106پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں