نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں،وزیر قانون
شیئر کریں
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے، نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں۔لاہور میں ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت نہیں لے جانا چاہیے، عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٓاج کل ٹیکنالوجی اور ہیکنگ کا زمانہ ہے، آج ایک سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کے جدید دور میں حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ عدالت اور پارلیمنٹ سامنے آجائے، کچھ لوگ سیاسی معاملات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کے متنازع فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا، پارلیمان کو آئین نے کلی اختیار دے رکھا ہے، ملکی میں پہلی بار قانون جاری کرنے سے پہلے اس پر عمل روک دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے، سپریم کورٹ کو اس آڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، آڈیو میں ایک ججمنٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ آج جاری ہونے والی آڈیو لیک سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ پارلیمانی کارروائی کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔