میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین سے دوستی میں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان

چین سے دوستی میں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے چین سے دوستی میں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی ۔ بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم 2019کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنامیرے میرے لیے اعزازہے ، بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کاخواب حقیقت بن رہا ہے ، پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹومیں شریک ہونے والے پہلے ممالک میں شامل تھا ، بیلٹ اینڈ روڈبا ہمی رابطوں اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے ، پاکستان، چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دارہے ، بیلٹ اینڈ روڈ کلچراور ٹورازم کوفروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیلٹ اینڈروڈ منصوبے سے توانائی بحران کم ہوا، پاکستان اورچین سی پیک کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں،ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے ، چین فری تجارت معاہدہ عمل میں آ رہا ہے ۔ انہوں نے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپرکشش مواقع فراہم کرتاہے ، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بنیادی ڈھانچے ، ریلوے ، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ چین سے زراعت، صحت اورتعلیم میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمزنے ترقی پزیر دنیا پراثرات مرتب کیے ، پاکستان وائٹ کالر کرائمز کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہا ہے ، وائٹ کالرکرائم ہی ترقیاتی کاموں کو برباد کرتاہے ، ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات روکنے کے اقدامات کرنا ہوں گے ، بہترماحول کے لیے 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے ، سی پیک کے اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونزکا قیام ہوگا، غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان میں احساس کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے ، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پرامن اورترقی یافتہ دنیا کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری دوسرے بیلٹ اینڈ فورم 2019 کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، روسی صدر پیوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سمیت متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں