میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ تجارت قبول نہیں،سراج الحق

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ تجارت قبول نہیں،سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے حل تک ہندوستان سے تجارت کے حق میں نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیرخارجہ کے بھارت سے تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرخارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے بھی کاروباری تعلقات قائم کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے جائیں، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور وسائل کا فائدہ اٹھایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں