میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارووال سپورٹس سٹی کیس ،نیب کو ریفرنس دائرکیلئے ایک ماہ کی مہلت

نارووال سپورٹس سٹی کیس ،نیب کو ریفرنس دائرکیلئے ایک ماہ کی مہلت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قو می احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر کرنے کے لئے ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ جمعرات کے روزاسلام آباد کی احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر احسن اقبال عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ احسن اقبال کے وکیل کی جانب سے اپنے مئوکل کی حاضری لگائی گئی اور ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی د رخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے احسن اقبال کے ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ عدالت نے نیب سے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ازحسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر کیا جائے ۔ واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کو ضمات پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں