بھارت میں مسلمان ر ہنما شبیر حسین زیدی قتل
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی شہر غازی آباد میں بہوجن سماج پارٹی کے مسلمان رہنما شبیر حسین زیدی کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر غازی آباد میں بہوجن سماج پارٹی کے مسلمان رہنما شبیر حسین زیدی کو قتل کردیا گیا، وہ اترآنچل میں اپنی قیام گاہ کے باہر چہل قدمی کرنے نکلے تھے ۔ ملزمان سر اور سینے میں گولیاں مارکر فرار ہوگئے ۔ شبیرحسین نے پولیس سے رضاکارانہ مستعفی ہو کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔