میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ، کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے ، مسلم لیگ (ن)

سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ، کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے ، مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے واضح کیا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ، ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے ، ملک کے مفاد کی خاطر سب ایک ہوجائیں، پاکستان اب مزید نقصان نہیں اٹھا سکتا، اسے مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا گیا ،پی ٹی آئی گالیاں دے کر اپنا راستہ بنانا چاہتی ہے تو وہ نہیں بنے گا،ہم نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے ، بانی پی ٹی آئی آئی کا ایم ایف کو خط لکھنا قومی جرم ہے ،انکا اقدام ملک کو نقصان پہنچائے گا، دھاندلی کا آڈٹ کروانے کے خواہشمند 2018 کے الیکشن سے آڈٹ کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے دلوں میں نرمی پیدا کریں،ہم پاکستان کی خاطر دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں، میں اور سعد رفیق مل کر ہر جماعت کے قائد کے پاس جا کر گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے التجا کریں گے کہ آپ سب کو اکٹھا بٹھائیں،سب جماعتوں کی خواہش ہوگی کہ ملک کے مفاد کی خاطر ایک ہوجائیں، پاکستان اب مزید نقصان نہیں اٹھا سکتا، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ 29؍ فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے ، پھر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد شہبازشریف حکومت سنبھالیں گے ، اس کے ساتھ ہماری سپورٹ اتحادی کریں گے ، پنجاب میں قوم کی بیٹی مریم نواز خدمت کے لئیباگ ڈور سنبھالیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کریں گے ذاتیات کی نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست نہیں چھوڑنی۔ ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرے گی، پی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے ، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ،ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے ۔ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے ، 2018 سے 2022 تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے ۔ہم سب سے ملیں گے اور استدعا کریں گے کہ آئیں سب مل کر کام کریں، جہاں پاکستان کا مفاد آ جائے وہاں ہمیں ایک ہو جانا چاہیے ۔اس موقع پر سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا قومی جرم ہے ،میرا خیال تھا کہ جیل انسان کے اندر مثبت تبدیلی لاتی ہے مگر میرا خیال غلط ثابت ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں