نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں، ڈیڑھ ارب کے بجٹ کی سفارش
شیئر کریں
16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیا ریاں مکمل ہیں۔ نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی،ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ ، دیگر الائونسز کیلئے 13کروڑ ، ریگولر الائونس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الائونسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے 89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الائونسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الائونس میں 8 ہزار ملیں گے جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہزار، اضافی الائونس کی مد میں5ہزار ملیں گے ۔اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الائونس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے ۔ ارکان اسمبلی 4ہز ار800 روپے اسپیشل ،2 ہزار800 عام الانس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الائونس کی مد میں حاصل کرسکیں ۔رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی ، دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الائونس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے ۔ارکان اسمبلی کوسالانہ3 لاکھ روپے کے ٹریول واچرز،25بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کیے جائینگے ۔ہر رکن اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاز ہونگے ، ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجرا کیا جائیگا ۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائیگا۔چیئرمین کمیٹی بننے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،اسٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائیگا۔رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کیساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائیگا ۔