شہزاد اکبرکا جانا ، احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہے،احسن اقبال
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیردخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے جتنے ترجمان تھے گذشتہ ایک سال سے یہی سنا رہے تھے کہ آپ انتظار کیجیے (ن)میں سے (ش)نکلنے والی ہے لیکن پتا یہ چلا کہ (ع)میں سے(ش)نکل گئی ۔ شہزاد اکبر کا استعفیٰ اعتراف شکست ہے۔شہزاد اکبرکا جانا ایک لحاظ سے عمران نیازی کے احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہے۔شہزاد اکبر کو ایسیٹ ریکوری یونٹ کا جواب دینا چاہئے جس نے سیاستدانوں کا پیچھا کیا، اپوزیشن کا پیچھا کیا اور سپریم کورٹ کے جج کا پیچھا کیا اور سب لوگوں کو حراساں کرنے کے لئے اس کو استعمال کیا ، میرا توخیال ہے شہزاداکبر کا نام فوری طور پر ای سی ایل پر ڈالنا چاہئے۔ چیئرمین نیب کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنا چاہئے چونکہ مجھے خدشہ ہے کہ جس طرح شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہو سکتا ہے کچھ عرصہ بعد ہمیں چیئرمین نیب کا استعفیٰ بھی نظرآئے اور یہ لوگ ملک سے فرارہونے کی کوشش کریں، ان کو جوابدہ کرنا چاہئے۔ شہزاداکبر کے لئے ایک اہم عہدہ رہ گیا ہے کہ ان کو چیئرمین نیب لگا دیں تاکہ اس پورے احتساب کے عمل کا ڈراپ سین ہو جائے کہ یہ کس قسم کا احتساب کا عمل ہے۔ ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔