میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انارکلی میںبم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی

انارکلی میںبم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

انارکلی دھماکے کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی، ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا اور طارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھ کر رکشہ میں بیٹھ کر چلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انارکلی دھماکے کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع پہ ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر حاصل کرلی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع تک ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا ، نامعلوم ملزم نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، دہشت گرد نے طارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھا اور ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پر بیٹھ کر لاری اڈے گیا۔ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے تاحال گرفتاری نہ ہوسکی ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک بریک کرنے پرتفتیش جاری ہے تاہم جائے وقوع کے قریب سے زیرحراست مزدور بھی رہا کردیے گئے ہیں۔ لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈاتک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں