میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی اور 24نومبر کے واقعات کے پیچھے بیرونی طاقتیں اور فنڈنگ ہے گورنر سندھ

9 مئی اور 24نومبر کے واقعات کے پیچھے بیرونی طاقتیں اور فنڈنگ ہے گورنر سندھ

Author One
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ نو مئی اور 24 نومبر جیسے واقعات کرنے والی جماعت کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ اور فنڈنگ ہے_

سب مل کر بانی پی ٹی آئی کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مشاورت سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں پاکستان ترقی کرے اور صف اول کے ملکوں میں کھڑا ہو۔

بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پروزیراعلی سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزارقائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ کوشش کی، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، سب مل کر محنت کررہے ہیں، پاکستان کو وہاں لانا چاہتے ہیں جس کا قائداعظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں، مایوس نہیں ہونا، قائداعظم نے فرمایا تھا مسلمان مشکل وقت میں گھبراتے نہیں، ہمیں بحیثیت قوم محنت کرکے آگے بڑھنا ہے، ہم محنت سے اس مشکل مرحلے سے بھی گزر جائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بیرونی طاقتیں جانتی ہیں افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں، آرمی چیف پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آرمی چیف سرحدوں کی حفاظت، ایس آئی ایف سی جیسے منصوبوں کیلئے کوشاں ہیں، انہی باتوں سے بیرونی طاقتیں پریشان ہیں، بیرونی طاقتیں پاکستان میں حالات خراب کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرتی ہیں_

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بڑے بڑے واقعات ہوتے ہیں، پارا چنار، کرم واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، بیرونی طاقتیں پاکستان کو صحیح سمت جانے سے روکنے میں لگی ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ ملک میں بار بار 9 مئی اور 24 نومبر جیسے واقعات جنم لیتے ہیں،۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں