میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف گئے تو عمران خان بھی پکے جائیں گے، خورشید شاہ

نوازشریف گئے تو عمران خان بھی پکے جائیں گے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے پاناماکیس کا فیصلہ کل یا پرسوں آجائے گا ، فیصلہ آیا تو نواز شریف کو جانا پڑے گا ا، اگر نواز شریف جاتے ہیں تو پھر عمران خان بھی جائیں گے تاہم اگر پارلیمنٹ توڑی گئی تو انتخابی اصلاحات کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔سیاست دانوں کا کام محض ووٹ مانگنا نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے دنیا میں پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے ،وزیراعظم کو استعفی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ خود کرنا ہے ان کی اپنی سیاست ہے میں آج بھی انہیں اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سید خورشید شاہ نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا کہ چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں جس کے باعث چوہدری نثارپرحکومت کا دبائو ہے دعا ہے اللہ تعالی چوہدری نثارکوصحت یاب کرے اور وہ صحت یاب ہو کر قوم سے خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم نقل مافیا نے طالب علموں کو راہ سے ہٹایا ہے چنانچہ ٹھان رکھی ہے کہ صوبے سے امتحانات میں کاپی کلچرختم کریں گے اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے سندھ اسمبلی اور گورنر کے مابین نیب سے متعلق بل پر اختلافات کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ ایک بارنہیں 2 بارنہیں تیسری بارتوگورنرکوقانون منظورکرنا ہی پڑے گا انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جتنے مقدمات نیب نے سندھ میں بنائے ہیں اتنے کہیں اور نہیں بنے ہیں جب سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں