میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے نواز شریف

ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے نواز شریف

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا حساب کل بھی لیا گیا اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئے۔ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف سمیت صوبائی وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا، پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں، ہم نے شفافیت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، میٹرو منصوبے سے یقیناً ترقی ہوئی، صاف پانی اور سیورج کے مسائل اب حل کریں گے، جبکہ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے نہ کبھی جھوٹ کی سیاست کی اور نہ آئندہ کرینگے،مخالفین کا ایجنڈا نہ جانے کیا ہے،ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا،پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے ،ہمارے دور میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی،اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے،ہزاروں میگاواٹ بجلی اس سال اور آئندہ سال کے آخر تک نظام میں شامل ہوگی،منصوبوں کو کم سے کم مدت ،لاگت اور شفافیت کیساتھ مکمل کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں