میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بانی پاکستان ،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل افتخار حسن چو ہدری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ،میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد قائد کی جائے پیدائش وزیر مینشن پر موجود رہی ، انہوں نے قائد کے زیر استعمال اشیا دیکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں