میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی پاکستان کا یومِ پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب

بانی پاکستان کا یومِ پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بانی پاکستان،بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں واقع ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھا ل لیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ قوم کی جانب سے بانی پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں