میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا گورمے بیکرز آئسکریم کے تمام پروڈکشن یونٹ سیل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا گورمے بیکرز آئسکریم کے تمام پروڈکشن یونٹ سیل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے گورمے بیکرز کے آئسکریم کے تمام پروڈکشن یونٹ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں گورمے بیکری کی آئسکریم میں مضر صحت اجزا کی موجودگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ڈی جی فوڈ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ کارروائی کرنے پر گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این) نے کردار کشی کی مہم چلائی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جی این این انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کردار کشی مہم توہین عدالت کے مترادف ہے ، کیوں نہ جی این این نیوزکو چند دنوں کے لیے یا مستقل بند کر دیا جائے ۔
جسٹس ثاقب نثار جی این این نیوزکے بیورو چیف خالد قیوم پر بھی خوب برسے اور کہا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی مجھ سے سفارش کروانے کی، رات گئے مجھے سفارشی فون کرواتے ہو، کیسے لوگ ہیں آپ؟ جو میرے پاس سفارش لے کر آئے اسے اپنا انجام یاد ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چٹھہ کیسے اتنا بڑا بزنس مین بن گیا، اس کی چھان بین ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے چینل اس لیے بنایا کہ دیگر کاروبار کو تحفظ فراہم کر سکو، آپ بدمعاشی کرتے ہیں اور سرکاری افسر کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔چیف جسٹس نے گورمے بیکرز کے آئسکریم کے تمام پروڈکشن یونٹ سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گورمے بیکری کی تمام اشیا کا تجزیہ کیا جائے ۔انہوں نے گورمے بیکرز کے مالکان شہریار چٹھہ و ذوالقرنین چٹھہ اور ڈی جی پیمرا کو کل طلب کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں