میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے ایس بی سی اے کیخلاف تحقیقات بندکردیں

اینٹی کرپشن حیدرآباد نے ایس بی سی اے کیخلاف تحقیقات بندکردیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحقیقات بند کردیں، تحویل میں لیا گیا رکارڈ ڈپٹی ڈائریکٹر آفیس واپس، تحقیقات بھی سابقہ سرکل افسر سے واپس لے لئی گئیں، اینٹی کرپشن ٹیم نے ایس بی سی اے پر چھاپہ مار کر رکارڈ تحویل میں لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے، کچھ عرصہ قبل سابقہ سرکل افسر اسد لاڑک نے غیرقانونی تعمیرات و سرکاری زمین پر تعمیرات، این او سیز سمیت دیگر سنگین الزامات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی آفیس پر چھاپہ مار کر رکارڈ تحویل میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دو دن قبل بدلی ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد ذاکر سمون کے احکامات پر تحقیقات سرکل آفس سے واپس ڈپٹی ڈائریکٹر آفیس حیدرآباد میں منتقل کی گئی تھیں اور تحقیقات ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں تعینات افسر کے حوالے کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اور ایس بی سی سے کے افسران میں ریکارڈ واپس کرنے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی اور ذرائع کے مطابق ریکارڈ واپس کرکے تحقیقات کو غیر سرکاری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے متعدد افسران کے خلاف تحقیقات کو دبا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں