میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرتارپور راہداری افتتاح، سشما سوراج کے بعد امریندر سنگھ کی بھی معذرت

کرتارپور راہداری افتتاح، سشما سوراج کے بعد امریندر سنگھ کی بھی معذرت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے دو وزرا کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو مثبت قرار دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے امن کے قدم پر بھارتی جواب مثبت ہے ۔وزیرعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے جو بھارتی ضلع گورداسپور کے ڈیرا بابا نانک کو پاکستان میں گوردوارا کرتارپور صاحب سے منسلک کرے گا اور بھارتی سکھوں کو یہاں تک پہنچنے کے لیے ویزا فری رسائی ہوگی۔یاد رہے کہ رواں سال اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکھ یاتریوں کے لیے اس سرحد کو ویزا فری کرنے کے منصوبے کی بحالی کی تجویز دی تھی جو 1988 سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث تعطل کا شکار تھا۔
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث معذرت کی تھی۔شاہ محمود قریشی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر 2018 کو کرتارپورا کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے ۔سشما سوراج نے وزارت خارجہ کو بھیجے گئے خط میں دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ریاست تیلنگانا میں اسی روز انتخابی مہم سمیت ذاتی مصروفیات کے باعث میں کرتار پور صاحب نہیں جاپاؤں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سکھ برادری کے لیے انتہائی اہم ہے اور وہ سکھوں کے مذہبی جذبات کی قدر کرتی ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت کے وزیر صنعت اور وزیر ہاؤسنگ کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔دوسری جانب سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس کو تاریخی قدم قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے خارجہ امور کی وزارت کو درخواست دے دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دن یقیناً بحالی کا باعث ہوگا کیونکہ ہماری دونوں قومیں یہ پہلا قدم اٹھائیں گی جس سے ہم سب یاتری کرتاپور کی تعلیمات سے مستفید ہوں گے اور اس سفر سے تاریخی رکاؤٹیں ختم ہوں گی اور ذہنوں اور دلوں کے در وا ہوں گے ۔تاہم پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستانی دعوت پر تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب نے پاکستا نہ آنے کے لیے کنٹرول لائن کی صورتحال کامن گھڑت جواز گھڑا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں