میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت خارج

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت خارج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے چیف جسٹس اور اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ملزم سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ جمعرات کو عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جیسے بعد میں سنایا گیا۔ سماعت کے موقع پر فیصل رضاعابدی وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹی وی پروگرام پر ہی یہ کیس بنایا گیا، میرے موکل اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا، میرے موکل نے کوئی فرقہ واریت یا اشتعال انگیز انٹرویو نہیں دیا، ایک ہی کیس میں تین ایف آئی آر درج کروائی گئیں، فیصل رضاعابدی کے وکیل کی جانب سے فیصل رضاعابدی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ، وکیل نے بتایا کہ میرا موکل سخت بیمار ہے، سانس، قے اور پتھری کا مسئلہ ہے ۔ ضمانت کی درخواست کو منظور کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست خارج کر دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں