مقتول سعودی صحافی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑدیا
شیئر کریں
مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہو،ا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ صلاح خاشقجی کہاں گئے ہیں۔جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہوسکتے ہیں،ٹرمپدوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران اْن کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔رپورٹ کے مطابق صلاح خاشقجی کے پاس امریکا اور سعودی عرب کی دُہری شہریت ہے۔خاشقجی کا قتل انتہائی سفاکانہ عمل تھا، سعودی ولی عہدسعودی صحافی جمال خاشقجی2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ سے لاپتا ہوگئے تھے ، جس کے بعد سعودی حکام نے 20 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کی تھی۔