میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیغام ٹائمز اسکوائر نیویارک میں پیش کیا گیا۔ میوزک پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ مستحسن بطور ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور انہوں نے دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔گلوکارہ نے لوگوں کو آگاہی دی کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان متاثر ہے کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ مومنہ نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ کلائمٹ ایمرجنسی بھی استعمال کیا۔ گلوکارہ نے کہا کہ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں