میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا اسریٰ یونیورسٹی پر غیرقانونی قبضہ جاری

ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا اسریٰ یونیورسٹی پر غیرقانونی قبضہ جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا اسری یونیورسٹی پر غیرقانونی قبضہ، سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو 15 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا، آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت تصور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ نے 15 اگست کو ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی 23 جون کے بعد کام کرنا غیرقانونی قرار دیا تھا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اسری یونیورسٹی مامرے پر اعلیٰ افسران کو 15 اگست کے آرڈر پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا ہے، اسری یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر غلام قادر قاضی اور رجسٹرار غلام رسول قاضی نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کراچی کی سنگل بینچ نے 23 جون کو بطور وائس چانسلر مدت ملازمت پوری ہونے پر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کو کام کرنے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 23 جون کے بعد تمام اقدامات غیرقانونی قرار دیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری اور اس کا بیٹا زید لغاری مسلح غنڈوں کے ساتھ یونیورسٹی پر قابض ہے اور چانسلر، رجسٹرار سمیت دیگر اسٹاف کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا، عدالت نے درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو یہ عمل توہین عدالت تصور کیا جائیگا، عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت مین ہونے والا کوئی بھی عمل توہین عدالت ہوگا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 دن تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں