زائد بلنگ بھاری ٹیکسز ،کے الیکٹرک کے خلاف کراچی میں لاوا پکنے لگا
شیئر کریں
(رپورٹ :صابر علی) کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں سے بڑے پیمانے پر زائد بلنگ اور بل میں مختلف اقسام کے بھاری ٹیکسوں کی وصولی سے بجلی کے صارفین میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے اور اس حوالے سے تاجر برادری اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات پر احتجاجی مظاہرے اور شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے تاجر برادری کے ایک حلقے کی جانب سے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کے لئے آنے والی گاڑیوں اور عملے کو دکانداروں نے گھیرائو کر کے مار پیٹ کی اور انہیں یرغمال بنا لیا اس حوالے سے ایک تاجر رہنما نے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے اعلی حکام کو وارننگ دی ہے کہ وہ ا ٓ کر ان سے مذاکرات کریں اور ان کے مطالبات مانیں بصورت دیگر وہ کے الیکٹرک کے عملے اور گاڑیوں کو عوام کے حوالے کردیں گے واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف ردعمل کے طور پر بجلی کے بل جمع کرانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے مہم جاری ہے۔