میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری سندھ میں ایک دن میں 32اموات

کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری سندھ میں ایک دن میں 32اموات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیوکراچی، سرجانی، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآبادودیگرعلاقوںمیں پانی جمع
سندھ میں سیلاب سے سب زیادہ بیس اموات لاڑکانہ میں ہوئیں،سول انتظامیہ کی مددکے لیے فوج کی خدمات طلب کرلی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بادل ایک بار پھر برس پڑے جب کہ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نیوکراچی، سرجانی، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس پر ہلکی و درمیانے درجے کی بارش جب کہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے اعداد و شمار کردیے گئے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 23 ملی میٹر، گلشنِ حدید و سرجانی میں21، قائدآباد16، سعدی ٹاؤن15 ملی میٹر اور نارتھ کراچی13، گلشنِ معمار و اورنگی10، جناح ٹرمینل9، صدر8ملی میٹربارش ریکارڈ گی گئی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سسٹم سندھ اور راجستھان پر موجود ہے، وقفے وقفے سے معتدل اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔دوسری جانب سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں لاڑکانہ میں ہوئیں، جہاں 20 افراد جاں بحق ہو گئے، دادو میں 4، سکھر اور جیکب آباد میں بھی چار چار افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 263 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 701 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 84 مرد، 35 عورتیں اور 120 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 401 مرد، 156 عورتیں اور 144 بچے شامل ہیں۔دوسری طرف سندھ میں بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیش نظر صوبے میں سول حکومت کی مدد کے لیے فوج کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں، اس سلسلسے میں پی ڈی ایم اے سندھ نے این ڈی ایم اے کو خط لکھ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں