مسلسل بارشیں ،حیدرآبادڈوب گیا،انتظامیہ غائب
شیئر کریں
لطیف آباد، قاسم آباد، تحصیل دیہی اور سٹی کے علاقے میں 3 سے 4 فٹ کا پانی کھڑاہوگیا،لوگو نقل مکانی پرمجبور
حیدرآبادشہرکے مضافاتی دیہاتوں کی حالت ابترہے ،کئی علاقوںمیں بارش کے باعث کچے گھرمنہدم ہونے کی اطلاعات
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)مسلسل بارشیں، سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد ڈوب گیا، لطیف آباد، قاسم آباد، تحصیل دیہی اور سٹی کے علاقے میں 3 سے 4 فٹ کا پانی کھڑا ہوگیا، سجن ڈیتھو، مصری شیخ، اسماعیل ہلیو، خاصخیلی گوٹھ، ماچھی گوٹھ سمیت سینکڑوں دیہات ڈوب گئے، نقل مکانی، انتظامیہ غائب، صوبائی وزیر جام خان شورو کا حلقے قاسم آباد سمیت تینوں تحصیلوں میں صورتحال خراب، تفصیلات کے مطابق سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد لگاتار بارشوں کے باعث ڈوب گیا ہے، پورے شہر میں 3 4 فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری گھروں تک محصور اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی کے حلقے قاسم آباد کے علاقوں سٹیزن کالونی، میمن ٹان، پرنس ٹان، اسٹیٹ لائف کالونی، گلستان سجاد، سحرش ننگر، قادر ننگر، شیدی گوٹھ، گوٹھ منٹھار شورو، ڈومرا گوٹھ، جی ایم بی کالونی، فراز ولاز، قاسم فیز ون اور ٹو، عمار سٹی، تحصیل لطیف آباد کے ایوب کالونی، لطیف آباد نمبر ،2 لطیف نمبر 3،4،5،6،7 اور 8، مہر علی شاھ کالونی، سٹی کے علاقے ٹنڈو آغا، گوٹھ الھداد چنڈ، پاکستان چوک، پنجرا پر، پریٹ آباد، ٹنڈو ٹھوڑھو، مرزا پاڑوز، بھٹی گوٹھ، لیاقت کالونی، نورانی بستی, مچھر کالونی، غریب آباد، بلدیہ، سرفراز چاڑھی، دادن شاھ کالونی، کلاتھ مارکیٹ، جی آر او کالونی اور تحصیل دیہی ٹنڈو حیدر، ٹنڈو بھاول، موری منگر، شیخ بھرکیو، کھسیانہ موری، ٹنڈو فضل سمیت کئے علاقے زیر آب آگئے ہیں، جبکہ حیدرآباد شہرکی مرکزی شاہراہیں ٹھنڈی سڑک، نیاز اسٹیڈیم روڈ، گدو چوک، آٹو بھان روڈ، فتح چوک اور سائیٹ ایریا روڈ سمیت کئی روڈ بھی زیر آب ہیں، حیدرآباد شہر میں صورتحال خراب ہونے کے باوجود انتظامیہ مکمل طور غائب ہے جبکہ پانی نکالنے کی مشینری بھی غائب ہو چکی ہے.دیہات میں کئی گھر سے گرنے کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں.