میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں،چیئرمین سینیٹ

مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں،چیئرمین سینیٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو بھی آگاہ کر دیا ،مودی کے حالیہ دورہ یو اے ای کے پس منظرمیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصورہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور 3 بجے ہماری پرواز تھی،اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا ۔انہوں کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے ، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے ، اِس موقع پرامارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنتا ۔واضح رہے کہ صادق سنجرانی کو 4 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ شب یو اے ای روانہ ہوناتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں